تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

ایشین بیچ گیمز، پاکستانی پہلوانوں کی شاندار کارکردگی، تین تمغے حاصل کر لیے

ایشین بیچ گیمز، پاکستانی پہلوانوں کی شاندار کارکردگی، تین تمغے حاصل کر لیے

سانیا( سپورٹس ڈیسک) چین کے شہر سانیا میں جاری ایشین بیچ گیمز کے دوران پاکستان کے پہلوانوں نے مختلف مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھائی تاہم فائنلز میں بعض کھلاڑیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔90 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں پاکستان کے انعام بٹ کو ایرانی پہلوان نے شکست دی، جس کے نتیجے میں وہ چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔اسی طرح 70 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کے تمغے کے مقابلے میں پاکستان کے محمد عبداللہ کو کرغزستان کے پہلوان کے ہاتھوں شکست ہوئی۔دوسری جانب ریسلنگ کے 80 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں اسداللہ کو بھی ایرانی پہلوان کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم انہوں نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔مجموعی طور پر پاکستانی پہلوانوں نے ایونٹ میں نمایاں کارکردگی دکھائی اور ملک کے لیے ایک چاندی سمیت متعدد تمغے حاصل کیے۔