تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

دوحہ ڈائمنڈ لیگ میںارشد ندیم کی شرکت غیر یقینی

دوحہ ڈائمنڈ لیگ میںارشد ندیم کی شرکت غیر یقینی

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم کی دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں شرکت ابھی غیر یقینی ہے، اور وہ اس حوالے سے آئندہ آٹھ سے دس دن میں حتمی فیصلہ کریں گے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ رواں سیزن میں ان کی توجہ بڑے مقابلوں پر مرکوز ہے، جن میں ایشیائی کھیل، دولتِ مشترکہ کھیل اور عالمی ایتھلیٹکس مقابلے شامل ہیں۔انہوں نے حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد کوچ سلمان اقبال بٹ کی نگرانی میں لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں دوبارہ تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔ٹریننگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے واضح کیا کہ وہ 19 جون کو ہونے والی دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں شرکت سے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکے، اور آئندہ چند روز کی تیاری کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جسمانی کارکردگی اور تیاری کو دیکھ کر ہی آئندہ مقابلوں میں شرکت کا فیصلہ کریں گے۔ارشد ندیم نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں سری لنکا کے جیولین تھرور کی جانب سے 92 میٹر سے زائد تھرو نے انہیں مزید محنت پر آمادہ کیا ہے، کیونکہ عالمی سطح پر مقابلہ مزید سخت ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ حج کی سعادت حاصل کرنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں اور اس روحانی سفر کے بعد ذہنی طور پر خود کو ہلکا اور پُرسکون محسوس کر رہے ہیں، جبکہ انہوں نے دوبارہ بھرپور تربیت شروع کر دی ہے۔