تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

احمد علی بیگ نے مراکش گالف ٹورنامنٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کر لی

احمد علی بیگ نے مراکش گالف ٹورنامنٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کر لی

مراکش: پاکستان کے نامور گالفر احمد علی بیگ نے آئی جی پی ایل رائزنگ سٹار مراکش گالف ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مجموعی طور پر ساتویں پوزیشن حاصل کر لی۔چار روز تک جاری رہنے والے اس بین الاقوامی مقابلے میں احمد علی بیگ نے مجموعی طور پر 11 انڈر پار اسکور کیا اور دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے ممتاز گالفرز کے درمیان پاکستان کی مؤثر نمائندگی کی۔پاکستانی گالفر کا آغاز توقعات کے مطابق نہ تھا اور پہلے راؤنڈ میں ایک اوور پار اسکور کے باعث وہ دباؤ کا شکار رہے، تاہم دوسرے راؤنڈ میں انہوں نے زبردست واپسی کرتے ہوئے 6 انڈر پار کھیل کر اپنی پوزیشن نمایاں طور پر بہتر بنائی۔انہوں نے تیسرے راؤنڈ میں بھی تسلسل برقرار رکھا اور 2 انڈر پار اسکور کیا، جبکہ آخری راؤنڈ میں 4 انڈر پار کھیل کر ٹورنامنٹ کا اختتام کیا۔ایونٹ کا ٹائٹل تاناپت پچائیکول نے اپنے نام کیا، جبکہ احمد علی بیگ فاتح سے 6 سٹروکس کے فرق سے پیچھے رہے۔مراکش میں منعقد ہونے والے اس بڑے گالف ایونٹ میں دنیا بھر سے 144 گالفرز نے شرکت کی، جبکہ ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر مقرر کی گئی تھی۔احمد علی بیگ کی یہ کارکردگی بین الاقوامی سطح پر پاکستانی گالف کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے، جس سے عالمی مقابلوں میں ملکی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔