Latest news
مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید بلوچستان کے مسائل کا حقیقت پسندانہ جائزہ بلوچستان کا سندھ سے اپنے حصے کے پانی کی فراہمی کا مطالبہ، پٹ فیڈر کینال میں 58 فیصد کمی بلوچستان میں 1.26 ملین ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی واگزار، مالیت 1.78 کھرب روپے سے تجاوز پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی: وزیر اعظم شہباز شریف کا امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا اعلان مودی سرکار کے لیے نیا سیاسی چیلنج: طنزیہ تحریک ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ بھارتی نوجوانوں کی بڑی طاقت بن کر ابھرنے لگی معاشی انقلاب: خصوصی اقتصادی اور ٹیکنالوجی زونز کے فروغ میں ایس آئی ایف سی (SIFC) کا کلیدی کردار جناح انفارمیشن ٹیکنالوجی حب پنجگور مقامی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت بن گیا تاریخی کامیابی: نیب اور حکومت بلوچستان کی مشترکہ کارروائی، 17 کھرب روپے سے زائد کی سرکاری اراضی واگزار اسٹیٹ بینک آف پاکستان نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا، شرح سود میں تبدیلی متوقع تاریخی پیش رفت: امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ مکمل، صدر ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان دُمب بازار میں واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح، عوام کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی جانب اہم قدم سیدال خان اور عبدالقادر بلوچ کی ملاقات، بلوچستان کی ترقی اور عوامی فلاح پر تفصیلی گفتگو کوہلو: میونسپل کمیٹی کے ترقیاتی فنڈز کی تقسیم پر عالیانی قبائل کے تحفظات، شفافیت کا مطالبہ بلوچستان کے مسائل کا حقیقت پسندانہ جائزہ پاکستان کے لیے بڑا عالمی اعزاز؛ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹبال بھی سیالکوٹ میں تیار ہو گی عالمی سپلائی چین پر سیالکوٹ کا راج؛ دنیا کی 70 فیصد فٹبالز پاکستان میں تیار ہونے کا عالمی میڈیا کا اعتراف
Balochistan Khabar

وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں بڑا اعلان: ’پاکستان ہے تو ہم ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، میثاقِ جمہوریت کیلئے تیار ہوں‘

وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں بڑا اعلان: ’پاکستان ہے تو ہم ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، میثاقِ جمہوریت کیلئے تیار ہوں‘

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اہم اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات اور میثاقِ جمہوریت کی دعوت دے دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن ملک کی بقا سب سے مقدم ہے۔

صوبائی وسائل پر پہلا حق صوبوں کا ہے، رکوڈیک بلوچستان کی مشاورت سے ہوا

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے اپوزیشن لیڈر کی گفتگو کو انتہائی غور سے سنا ہے۔ صوبوں کے وسائل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا:

"صوبوں کے وسائل پر خود ان کا حق ہے، اس پر کوئی دو رائے یا اختلاف نہیں ہے۔ رکوڈیک کا معاہدہ اٹھا کر دیکھ لیں، یہ بلوچستان کے زعما کی مکمل مشاورت اور اعتماد کے ساتھ طے پایا تھا۔"

انہوں نے مزید یاد دہانی کروائی کہ 2010 کے این ایف سی (NFC) ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ 100 فیصد بڑھایا گیا تھا، جو کہ کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا حق تھا جسے ہم نے تسلیم کیا۔ گوادر سے چمن تک اعلیٰ معیار کی شاہراہوں کی تعمیر محمود خان اچکزئی کا مطالبہ نہیں بلکہ حکومت کا فرض تھا جسے پورا کیا جا رہا ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ڈیورنڈ لائن پر سیکیورٹی

قومی سلامتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے تین دن قبل شہید ہونے والے 22 فوجی جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں 'خارجی ہاتھ' ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں۔

خیبر پختونخوا میں افواجِ پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیورنڈ لائن پر سیکیورٹی کے پیشِ نظر باڑ لگانا بالکل مناسب اور وقت کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے شہداء کی عزت و تکریم کو ہر حال میں برقرار رکھنا ہوگا۔

پی ٹی آئی کو میثاقِ جمہوریت کی پیشکش اور ثناء اللہ مستی خیل کو پیغام

سیاسی تناؤ کو کم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پاکستان تحریک انصاف (PTI) کی قیادت کو مخاطب کیا اور کہا:

"پی ٹی آئی کے ساتھ ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے، وہ سب ہمارے بھائی ہیں۔ میں کئی بار کہہ چکا ہوں اور آج بھی دیر نہیں ہوئی، آئیں اور ملک کی خاطر 'میثاقِ جمہوریت' کی طرف بڑھیں۔ میں آج بھی مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔"

خطاب کے دوران انہوں نے ثناء اللہ مستی خیل کو بھی پیار بھرے انداز میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "اب آپ واپس اپنے گھر (پارلیمنٹ) آجائیں