تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

عظیم باکسر محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 10 برس بیت گئے

عظیم باکسر محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 10 برس بیت گئے

شکاگو: باکسنگ کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 10 سال مکمل ہو گئے، تاہم ان کی شاندار کامیابیاں اور انسان دوستی پر مبنی نظریات آج بھی لاکھوں دلوں میں زندہ ہیں۔عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر میں 61 مقابلوں میں حصہ لیا، جن میں سے 56 میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 1964 میں نامور باکسر سونی لسٹن کو شکست دے کر عالمی سطح پر غیر معمولی شہرت حاصل کی۔بعد ازاں انہوں نے جارج فورمین کو ناک آؤٹ کرکے 32 سال کی عمر میں عالمی ہیوی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ان کی غیر معمولی صلاحیتوں کے اعتراف میں عالمی باکسنگ کونسل نے انہیں ’’کنگ آف باکسنگ‘‘ کے خطاب سے نوازا۔محمد علی نے 1964 میں اسلام قبول کیا اور اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کیا۔ وہ صرف ایک عظیم کھلاڑی ہی نہیں بلکہ اپنے اصولی مؤقف، جرأت اور انسانیت سے محبت کے باعث بھی دنیا بھر میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔1967 میں انہوں نے ویتنام جنگ میں شرکت سے انکار کر دیا، جس کے نتیجے میں ان سے عالمی ہیوی ویٹ ٹائٹل واپس لے لیا گیا اور کچھ عرصے کے لیے باکسنگ سے دور کر دیا گیا۔ تاہم ان کے ثابت قدم مؤقف نے انہیں انسانی حقوق اور انصاف کی جدوجہد کی ایک نمایاں علامت بنا دیا۔زندگی کے آخری برسوں میں وہ پارکنسن کا شکار رہے، لیکن بیماری بھی ان کے عزم، حوصلے اور انسان دوستی کے جذبے کو کمزور نہ کر سکی۔3 جون 2016 کو محمد علی اس دنیا سے رخصت ہو گئے، مگر کھیل، انسانیت اور اصول پسندی کے میدان میں ان کی خدمات آج بھی انہیں امر بنائے ہوئے ہیں۔