تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

کوئٹہ میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ؛ جعفر ایکسپریس معطل، قیادت کی شدید مذمت

کوئٹہ میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ؛ جعفر ایکسپریس معطل، قیادت کی شدید مذمت

کوئٹہ (ویب ڈیسک): چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، جن میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے تین اہلکار بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

تباہی اور امدادی کارروائیاں

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق دھماکہ ریلوے ٹریک پر ہوا جس کے نتیجے میں ٹرین انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ قریبی کھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ کوئٹہ کے تمام بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ عوامی تحفظ کے پیش نظر پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو کوئٹہ اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔

حکومتی موقف

خصوصی معاون بابر یوسفزئی کے مطابق تمام متعلقہ ادارے معلومات اکٹھی کر رہے ہیں اور ہائی الرٹ پر ہیں۔

قومی قیادت کی مذمت

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دشمن پاکستان کی امن کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، تاہم دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور اسے جڑ سے ختم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا ردعمل

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کا خون بہانے والوں کو سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ “فتنہ الہندستان” سے وابستہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ترجمان شاہد رند کے مطابق واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔