تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

کوئٹہ انتظامیہ کی بڑی کارروائی: 68 غیر قانونی پیٹرول پمپس سیل، 52 افراد گرفتار

کوئٹہ انتظامیہ کی بڑی کارروائی: 68 غیر قانونی پیٹرول پمپس سیل، 52 افراد گرفتار

کوئٹہ — کوئٹہ ضلعی انتظامیہ نے ایرانی پیٹرول کی غیر قانونی فروخت کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہر بھر میں 68 منی پیٹرول پمپس سیل کر دیے جبکہ 52 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بدینی کی ہدایت پر کی گئی، جس کا مقصد بغیر اجازت چلنے والے غیر قانونی فیول کاروبار کو روکنا تھا۔

یہ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد عامر حمزہ، اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ، اسسٹنٹ کمشنر سریاب مسور احمد اچکزئی، اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک کیپٹن (ر) کبیر مزاری اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار کی نگرانی میں کیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق کارروائی کے دوران 68 غیر قانونی منی پیٹرول پمپس سیل کیے گئے جبکہ غیر قانونی طور پر پیٹرول کی فروخت میں ملوث 52 افراد کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی فیول ڈیلرز اور منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی تاکہ عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور قانونی کاروباری نظام کو برقرار رکھا جا سکے۔

تاہم شہریوں اور سماجی حلقوں نے اس کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکایات سامنے آنے کے تقریباً دو ہفتے بعد کارروائی کی گئی۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اس تاخیر کی انکوائری کی جائے اور ان افسران کا احتساب کیا جائے جنہوں نے بروقت کارروائی نہیں کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی فیول تجارت کو روکنے اور صارفین کو استحصال سے بچانے کے لیے کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔