تازہ ترین
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اسمبلی میں دوٹوک موقف: ’یہ ملک اور فوج ہماری ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو ایوان میں بیٹھنے کا فائدہ نہیں‘ وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں بڑا اعلان: ’پاکستان ہے تو ہم ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، میثاقِ جمہوریت کیلئے تیار ہوں‘ بلوچستان کابینہ کا اہم فیصلہ: 8 فروری 2027 کو بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کی منظوری، بڑے پیمانے پر انتظامی و معاشی اصلاحات کی توثیق اس طریقے سے ملک نہیں چلایا جا سکتا‘: قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا دھواں دھار خطاب شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن: 72 گھنٹوں میں فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈروں سمیت 48 دہشت گرد ہلاک محرم الحرام 2026: کوئٹہ کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان فائنل، فضائی نگرانی کا فیصلہ وفاقی بجٹ 2026-27: 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکسز میں بڑا ریلیف کوئٹہ: تیزاب گردی کے واقعے پر خواتین ڈاکٹرز کا ہنگامی احتجاج، سول ہسپتال کی سکیورٹی پر سنگین سوالات 2022 کے سیلاب کے بعد بحالی کا کام نہ ہو سکا اوچ پاور پلانٹ مرکزی ٹاور دھماکے سے تباہ، بجلی منقطع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں ’شندور پولو فیسٹیول 2026‘ کا رنگا رنگ آغاز، گورنر کے پی کے نے افتتاح کر دیا چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وفاقی بجٹ 2026-27: حجم 17.5 ٹریلین روپے سے زائد رکھنے کی تجویز؛ تنخواہ دار طبقے کیلئے 50 ارب کا ٹیکس ریلیف متوقع طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر مشاورت
بلوچستان خبر

آئی پی ایل میچ میں مشکوک فیلڈنگ پر سوالات، شائقین حیران

آئی پی ایل میچ میں مشکوک فیلڈنگ پر سوالات، شائقین حیران

ممبئی( سپورٹس ڈیسک) فکسنگ کے الزامات کی زد میں رہنے والی انڈین پریمیئر لیگ میں ایک اور واقعے نے لیگ کی شفافیت اور ساکھ پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں فیلڈرز کی مشکوک حرکت نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو حیران کر دیا۔دسویں اوور میں ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا کی گیند پر رومن پاول نے بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، تاہم گیند ٹاپ ایج لگنے کے بعد ہوا میں بلند ہو گئی۔ڈیپ فائن لیگ اور ڈیپ اسکوائر لیگ پر موجود فیلڈرز کیچ لینے کے لیے دوڑے، لیکن حیرت انگیز طور پر دونوں کھلاڑی قریب پہنچ کر رک گئے اور کیچ پکڑنے کی کوشش نہیں کی۔اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جبکہ شائقین نے اس رویے کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔