تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

ڈیجیٹل اکانومی میں بڑی کامیابی: کرپٹو ریگولیشنز میں پاکستان اسرائیل کے برابر آگیا، عالمی ادارے 'کرپٹو سلیٹ' کا اعتراف

ڈیجیٹل اکانومی میں بڑی کامیابی: کرپٹو ریگولیشنز میں پاکستان اسرائیل کے برابر آگیا، عالمی ادارے 'کرپٹو سلیٹ' کا اعتراف

پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی نے عالمی سطح پر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ کرپٹو اثاثہ جات سے متعلق معتبر عالمی پلیٹ فارم "کرپٹو سلیٹ" (CryptoSlate) نے اپنی تازہ رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کی ریگولیشنز اور تعمیل کے میدان میں اسرائیل کے ہم پلہ قرار پایا ہے۔


عالمی سطح پر پیوارا (PVARA) کی پذیرائی

رپورٹ کے مطابق پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (پیوارا) کے اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ جہاں اسرائیل نے اپنی کرنسی 'شیکل' پر مبنی سٹیبل کوائن کی منظوری دی ہے، وہیں پاکستان نے ریگولیٹڈ کرپٹو کمپنیوں کو بینک اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے کر ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے۔


چیئرمین پیوارا بلال بن ثاقب کا بیان

چیئرمین پیوارا بلال بن ثاقب نے اس پیشرفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود ٹیکنالوجی میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اسرائیل جیسے ٹیکنالوجی کے مرکز کے ساتھ ڈیجیٹل شعبے میں مدِ مقابل ہونا ایک بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی (AI) ایجنٹس اب کرپٹو کرنسی میں لاکھوں ڈالرز کی ادائیگیاں کر رہے ہیں، جو مستقبل کے بدلتے ہوئے رجحانات کی نشاندہی ہے۔


وزیرِ اعظم کا ویژن اور مستقبل کی حکمت عملی

بلال بن ثاقب نے واضح کیا کہ یہ تمام کامیابیاں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے 'ڈیجیٹل انقلاب' کے ویژن کا حصہ ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ آنے والے وقت میں نوجوان نسل کو آرٹیفیشل انٹیلی جینس (AI) کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔