تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

پاک ایران امریکہ کشیدگی: پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے خلاف 'یہود و ہنود' کا عالمی پروپیگنڈا بے نقاب

پاک ایران امریکہ کشیدگی: پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے خلاف 'یہود و ہنود' کا عالمی پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد: خطے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی اثر و رسوخ اور ایران امریکہ کشیدگی میں مؤثر ثالثی کے کردار نے بھارت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے۔ عالمی فورمز پر پاکستان کی پذیرائی کو زائل کرنے کے لیے مغربی میڈیا کے ذریعے منظم گمراہ کن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


اسرائیلی وزیراعظم کے بے بنیاد الزامات

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی نشریاتی ادارے 'سی بی ایس' (CBS) پر انٹرویو کے دوران پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان "بوٹ فارمز" کے ذریعے اسرائیل مخالف مہم چلا رہا ہے۔ نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات میں حالیہ سرد مہری کا ذمہ دار بھی پاکستان کا پروپیگنڈا ہے۔


سی بی ایس اور بی بی سی کا متعصبانہ کردار

امریکی ادارے سی بی ایس نے من گھڑت دعویٰ کیا ہے کہ پاک ایران سفارتی عمل کے دوران ایرانی طیاروں کو پاکستانی ایئربیسز فراہم کی گئیں۔ تاہم، پاکستانی دفترِ خارجہ نے ان خبروں کو قطعی مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایرانی طیاروں کی آمد و رفت صرف سفارتی عملے کی حد تک محدود تھی۔ دوسری جانب، برطانوی ادارے بی بی سی اور بھارتی میڈیا نے کابل میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کو 'انسانی المیہ' قرار دے کر پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔


ماہرین کی آراء: پاکستان کا بڑھتا ہوا عالمی قد

دفاعی اور سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنی اصولی سفارت کاری سے خلیجی ریاستوں کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔


فلسطین پر پاکستان کے غیر متزلزل موقف کی وجہ سے اسرائیل بوکھلاہٹ میں پاکستان کو نشانہ بنا رہا ہے۔


بھارت کو خدشہ ہے کہ پاکستان کی عالمی فعال حیثیت اسے سفارتی تنہائی کی طرف دھکیل دے گی۔