لاہور: پاکستان کی صحافتی و فکری دنیا کو بڑا نقصان، ممتاز صحافی، دانشور اور ماہنامہ اردو ڈائجسٹ کے چیف ایڈیٹر الطاف حسن قریشی انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ کل (اتوار) جامعہ اشرفیہ، فیروزپور روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی، جس میں صحافیوں، سیاسی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
تحقیقی صحافت کا ایک درخشاں باب
الطاف حسن قریشی نے اپنے بھائی ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی کے ساتھ 1960 کی دہائی میں اردو ڈائجسٹ کا آغاز کیا اور پاکستان میں سیاسی و سماجی موضوعات پر تحقیقی اور تجزیاتی صحافت کو فروغ دیا۔
صحافتی حلقوں میں گہرے رنج و غم
ان کے انتقال کی خبر پر ملک بھر میں صحافتی، ادبی اور سیاسی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ صحافتی تنظیموں نے ان کے انتقال کو ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے۔