تازہ ترین
ایس آئی ایف سی کی 3 سالہ سہولت کاری: پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر خطے کا ابھرتا ہوا ٹیک ہب بن گیا، اسٹارٹ اپ ویلیو 4 ارب ڈالر سے تجاوز بلوچستان: نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 23 ڈاکٹر معطل، 25 کو شوکاز نوٹس جاری، ہائی لیول سیکیورٹی کمیٹی قائم نوشکی میں تاجروں کے ٹرک نذرِ آتش، بھتہ خوری کے الزامات سامنے آگئے مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: وطن کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ویمن ڈویلپمنٹ کی ژوب اور خاران میں دو ماڈل سیف ہومز کے قیام کی سفارش بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر تاجر برادری اور سیاسی جماعتوں کا احتجاج؛ کئی اضلاع میں جزوی ہڑتال صدر اور وزیراعظم کا بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین بلوچستان میں صحت کے شعبے میں بڑا اقدام، تربت میں جدید ترین اسپتال کا آغاز بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے،ریکٹر اسکیل پر شدت 4.1 ریکارڈ ژوب ڈیجیٹل میڈیا پالیسی یا مقامی صحافت کا جنازہ؟ بلوچستان: پانی کا بحران یا وجود کا بحران؟ نیا گریٹ گیم: امریکہ، چین اور خلیجی ممالک کی توجہ بلوچستان کے قیمتی معدنی ذخائر پر مرکوز بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 14 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید ایشین گیمز 2026: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کے سپرد عالمی کپ فٹ بال 2026 کے ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت، قیمتوں میں نمایاں کمی ملک میں فٹ بال کے مضبوط ڈھانچے کے لیے قومی سطح کا نیا منصوبہ منظور
بلوچستان خبر

ایس ایل کے رات کے میچز فلڈ لائٹس میں کرانے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

ایس ایل کے رات کے میچز فلڈ لائٹس میں کرانے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث پی ایس ایل کے رات کے میچز فلڈ لائٹس میں کرانے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا۔لاہور ہائی کورٹ میں رات کے وقت پی ایس ایل میچز فلڈ لائٹس میں منعقد کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس چوہدری محمد اقبال نے شہری اشبا کامران کی درخواست پر کی۔درخواست میں وفاقی حکومت، پاکستان کرکٹ بورڈ اور وزارت پانی و بجلی کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں شدید بجلی بحران جاری ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس سے کاروباری سرگرمیاں اور شہری زندگی متاثر ہو رہی ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ایس ایل کے میچز فلڈ لائٹس میں کرانا بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ایک خودمختار ادارہ ہے جو وفاقی حکومت کے دائرہ کار میں آتا ہے، ایک طرف بجلی کی بچت کی بات کی جا رہی ہے جبکہ دوسری طرف رات کے وقت فلڈ لائٹس میں میچز کروائے جا رہے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ایس ایل کے میچز دن کی روشنی میں کرانے سے بجلی کی بچت ممکن ہے، لہٰذا عدالت رات کے وقت میچز پر پابندی عائد کرے اور انہیں دن میں کرانے کا حکم دے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ اس معاملے کی انکوائری بھی کروائی جائے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ بورڈ جنریٹرز کے ذریعے میچز کراتا ہے اور قومی بجلی کا استعمال نہیں کیا جاتا۔عدالت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پانچ مئی تک ملتوی کر دی۔