تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

## بلوچستان ہائی کورٹ کی کوئٹہ کے ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت

## بلوچستان ہائی کورٹ کی کوئٹہ کے ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت

بلوچستان ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ، جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل، نے کوئٹہ میں جاری ترقیاتی اور ٹریفک مینجمنٹ منصوبوں سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔


سماعت کے دوران عدالت نے سمنگلی روڈ اور سریاب سروس روڈ پر کام فوری مکمل کرنے کا حکم دیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے عبوری رپورٹ پیش کی، جبکہ چیف منسٹر کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج (CMQDP) کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے ٹریفک مینجمنٹ اور سمنگلی روڈ کی بہتری سے متعلق مجوزہ ماسٹر پلان عدالت میں جمع کرایا۔


عدالت کو بتایا گیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ساتھ مشترکہ اجلاس اور سائٹ وزٹس مکمل ہو چکے ہیں، ٹوپوگرافک نقشہ تیار کیا جا چکا ہے جبکہ تفصیلی ماسٹر پلان منظوری کیلئے مرکزی کمیٹی کو ارسال کر دیا گیا ہے۔


میتھوڈسٹ چرچ کے نمائندوں نے امداد چوک اور زرغون روڈ کے اطراف خوبصورتی اور ٹریفک کی بہتری کیلئے تھری ڈی تجاویز بھی پیش کیں۔


بلوچستان ٹریفک انجینئرنگ بیورو (BTEB) کے ڈائریکٹر جنرل نے عدالت کو ہالی روڈ، زرغون روڈ اور ہائی کورٹ کے اطراف ٹریفک روانی بہتر بنانے کیلئے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔


درخواست گزار نے ریلوے اسٹیشن اور کالون روڈ کے قریب مجوزہ یوٹرنز پر خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے شدید ٹریفک جام پیدا ہو سکتا ہے، جبکہ متبادل یوٹرنز امداد چوک اور ریلوے اسٹیشن کے سامنے بنانے کی تجویز دی گئی۔


عدالت نے CMQDP کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور BTEB کے ڈی جی کو متعلقہ مقامات کا تفصیلی جائزہ لے کر جامع رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔


عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے عائد پابندیوں کے باعث ترقیاتی کاموں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سمنگلی روڈ اور سریاب سروس روڈ پر فوری اسفالٹ بچھانے کا حکم دیا اور واضح کیا کہ کوئی ادارہ ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتا۔


عدالت نے منصوبوں کی پیشرفت رپورٹ باقاعدگی سے جمع کرانے کی بھی ہدایت کی جبکہ کیس کی مزید سماعت 4 جون تک ملتوی کر دی گئی۔