تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا بی-ٹیوٹا میں بڑے اصلاحات کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا بی-ٹیوٹا میں بڑے اصلاحات کا اعلان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (بی-ٹیوٹا) کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے بڑے اصلاحاتی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ہنر فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

کوئٹہ میں بی-ٹیوٹا کے دسویں بورڈ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹیکنیکل تعلیم اور فنی تربیت نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی و بین الاقوامی سطح پر روزگار کے مواقع بہتر بنانے کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت کے لیے صوبے کے ہر نوجوان کو سرکاری ملازمت فراہم کرنا ممکن نہیں، اس لیے ہنر مندی اور ووکیشنل ٹریننگ کے ذریعے نوجوانوں کو خود کفیل بنانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو جدید مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تیار کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ مختلف شعبوں میں بہتر روزگار حاصل کرسکیں۔

اجلاس میں مشیر محنت و افرادی قوت سردار غلام رسول عمرانی، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ادارہ جاتی اصلاحات، کارکردگی میں بہتری، مالی نظم و ضبط اور سالانہ مالی امور سے متعلق مختلف ایجنڈا آئٹمز کا جائزہ لے کر منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی کہ بی-ٹیوٹا کو مزید فعال، مؤثر اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے صوبے بھر میں جدید ٹیکنالوجی اور صنعتوں کی ضروریات کے مطابق تربیتی پروگرام متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ فنی تعلیم کے شعبے کو مضبوط بنایا جا سکے۔

میر سرفراز بگٹی نے موجودہ تربیتی پروگراموں کو بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت کی تاکہ نوجوانوں کو ایسی فنی تعلیم دی جا سکے جو روزگار کے بہتر مواقع سے منسلک ہو۔

وزیراعلیٰ نے مزید اعلان کیا کہ بلوچستان میں ٹیکنیکل تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کے لیے ماہرین کی مشاورت سے ایک جامع حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فنی تربیتی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات نافذ کی جائیں گی، کیونکہ بدلتی ہوئی عالمی جاب مارکیٹ میں نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔