تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

بلوچستان میں یوتھ بزنس اسکلز مقابلوں کا آغاز، 600 طلبہ شریک

بلوچستان میں یوتھ بزنس اسکلز مقابلوں کا آغاز، 600 طلبہ شریک


کوئٹہ: بلوچستان یوتھ سوشیو اکنامک ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت صوبے میں بزنس اسکلز مقابلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتوں اور جدت کو فروغ دینا ہے۔


ذرائع کے مطابق یہ مقابلے ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز بلوچستان کے زیر اہتمام منعقد کیے جا رہے ہیں، جن میں صوبے بھر کی جامعات سے تقریباً 600 طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔


مقابلوں کے دوران نوجوان اپنے کاروباری آئیڈیاز، مارکیٹنگ حکمت عملیوں اور پروڈکٹ ڈویلپمنٹ کی مہارتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔


حکام کے مطابق کامیاب ٹیم کو 3 لاکھ روپے نقد انعام اور ٹرافی دی جائے گی، جبکہ رنر اپ ٹیموں کو 2 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ انفرادی سطح پر کامیاب ہونے والے طلبہ کو بھی 60 ہزار روپے تک کے نقد انعامات دیے جائیں گے۔


ڈائریکٹر یوتھ افیئرز الیاس بلوچ نے کہا کہ یہ پروگرام وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات پر صوبائی یوتھ پالیسی کے تحت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) میں شامل کیا گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا صوبائی حکومت کے وژن کا اہم حصہ ہے۔


الیاس بلوچ کے مطابق یوتھ پالیسی نوجوانوں کو سیاسی، سماجی اور معاشی طور پر مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔


انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور انہیں صرف بہتر مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔


انہوں نے مزید کہا، “ایک اچھا آئیڈیا بڑی تبدیلی لا سکتا ہے، نوجوانوں کو اپنے خوابوں پر یقین رکھنا چاہیے