کراچی( کامرس ڈیسک) استعمال شدہ درآمدی موبائل فونز کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کی وجہ حکام کی جانب سے ان پر عائد ٹیکسز میں نمایاں اضافہ بتایا جا رہا ہے۔کراچی کسٹمز ویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ نے اس حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے استعمال شدہ درآمدی موبائل فونز پر کسٹمز ویلیو کی بنیاد پر ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئے فیصلے کے بعد مختلف معروف برانڈز کے باسٹھ ماڈلز مہنگے ہو گئے ہیں۔حکام کے مطابق یہ نیا قانون تمام استعمال شدہ موبائل فونز پر یکساں طور پر لاگو ہوگا اور ڈیوائس کی حالت یعنی نئی یا زیادہ استعمال شدہ ہونے کو مدنظر نہیں رکھا جائے گا۔مزید بتایا گیا ہے کہ درآمد کیے جانے والے موبائل فون کا کم از کم چھ ماہ قبل ایکٹیویٹ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ درآمد کنندگان کو موبائل فون کی ایکٹیویشن سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔دستاویز کے مطابق پرانا ویلیوایشن حکم نامہ ختم کر کے نیا رولنگ نمبر دو ہزار ستر نافذ کر دیا گیا ہے۔
استعمال شدہ درآمدی موبائل فونز مہنگے، کسٹمز ٹیکس میں اضافہ نافذ
3 دن قبل