تازہ ترین
نوشکی میں تاجروں کے ٹرک نذرِ آتش، بھتہ خوری کے الزامات سامنے آگئے مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: وطن کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ویمن ڈویلپمنٹ کی ژوب اور خاران میں دو ماڈل سیف ہومز کے قیام کی سفارش بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر تاجر برادری اور سیاسی جماعتوں کا احتجاج؛ کئی اضلاع میں جزوی ہڑتال صدر اور وزیراعظم کا بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین بلوچستان میں صحت کے شعبے میں بڑا اقدام، تربت میں جدید ترین اسپتال کا آغاز بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے،ریکٹر اسکیل پر شدت 4.1 ریکارڈ ژوب ڈیجیٹل میڈیا پالیسی یا مقامی صحافت کا جنازہ؟ بلوچستان: پانی کا بحران یا وجود کا بحران؟ نیا گریٹ گیم: امریکہ، چین اور خلیجی ممالک کی توجہ بلوچستان کے قیمتی معدنی ذخائر پر مرکوز بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 14 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید ایشین گیمز 2026: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کے سپرد عالمی کپ فٹ بال 2026 کے ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت، قیمتوں میں نمایاں کمی ملک میں فٹ بال کے مضبوط ڈھانچے کے لیے قومی سطح کا نیا منصوبہ منظور ہاکی کے پنالٹی کارنر کے بے تاج بادشاہ سہیل عباس 51 برس کے ہوگئے ذہنی امراض سے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے: ماہرہ خان
بلوچستان خبر

جامعہ بلوچستان اور محکمہ لائیو سٹاک کا معاہدہ، مویشیوں کی صحت میں بہتری کی راہ ہموار

جامعہ بلوچستان اور محکمہ لائیو سٹاک کا معاہدہ، مویشیوں کی صحت میں بہتری کی راہ ہموار

کوئٹہ ( بلو چستان خبر) جامعہ بلوچستان اور محکمہ لائیو سٹاک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وائس چانسلر ظہور احمد بازئی نے بتایا کہ جامعہ بلوچستان سالانہ دس کروڑ ویکسین تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جس سے صوبے میں مویشیوں کی صحت کے نظام کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک فیصل جمالی نے اس معاہدے کو ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے لائیو سٹاک کے شعبے میں بہتری آئے گی اور کسانوں کو براہ راست معاشی فائدہ حاصل ہوگا، جبکہ خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانے میں بھی یہ اقدام معاون ثابت ہوگا۔اجلاس کے دوران ویکسین کی تیاری، معیار اور ترسیل کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ تحقیق، تربیت اور تکنیکی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔حکام کے مطابق اس معاہدے کے ذریعے جامعہ بلوچستان کی سائنسی تحقیق کو عملی میدان میں لا کر صوبے کی ترقی سے جوڑا جائے گا، جس سے نہ صرف لائیو سٹاک کا شعبہ مستحکم ہوگا بلکہ مجموعی معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ تقریب میں اعلیٰ حکام اور ماہرین نے شرکت کی اور آخر میں یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔