معرکہ حق حق و باطل کا فیصلہ کن معرکہ تھا، کسی بھی مہم جوئی کا انجام عبرتناک ہوگا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے معرکہ حق (آپریشن بنیان مرصوص) کی یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کل بھی ناقابلِ تسخیر تھا اور ہمیشہ ناقابلِ تسخیر رہے گا۔
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب
فیلڈ مارشل نے کہا کہ ایک سال قبل معرکہ حق میں اللہ کی رضا سے پاکستان کو بے مثال کامیابی ملی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت خطے میں بالادستی کے خواب دیکھ رہا تھا لیکن پاک فضائیہ کے شاہینوں اور 'فتح میزائلوں' نے دشمن کے 26 سے زائد عسکری اہداف کو نشانہ بنا کر اسے سفید جھنڈے لہرانے پر مجبور کر دیا۔
جدید ترین جنگی ٹیکنالوجی اور 'ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز'
عسکری قیادت نے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم اعلانات کیے:
ملٹی ڈومین وارفیئر: مستقبل کی جنگیں ڈرونز، سائبر اور مصنوعی ذہانت (AI) پر مشتمل ہوں گی۔
ادارتی اصلاحات: افواجِ پاکستان کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے 'ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز' قائم کر دیا گیا ہے۔
سفارتی کامیابیاں اور علاقائی سلامتی
فیلڈ مارشل نے سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کو عظیم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج امریکہ اور ایران سمیت عالمی طاقتیں پاکستان کی غیر جانبدارانہ قیادت پر اعتماد کرتی ہیں۔ انہوں نے افغانستان پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین سے دہشت گردی کے مراکز کا مکمل خاتمہ کرے۔
عوام اور شہداء کو خراجِ عقیدت
آرمی چیف نے کے پی اور بلوچستان کے غیور عوام اور سکیورٹی اداروں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستانی قوم ہماری طاقت ہے اور ہم قوم کی قوت ہیں۔" انہوں نے کشمیری عوام کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔