تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

کوئٹہ میں تین راکٹ گرنے کے واقعات، متعدد گھر متاثر اور تین افراد زخمی

کوئٹہ میں تین راکٹ گرنے کے واقعات، متعدد گھر متاثر اور تین افراد زخمی

کوئٹہ( بلو چستان خبر)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف رہائشی علاقوں میں نامعلوم سمت سے داغے گئے تین راکٹ گرنے کے واقعات نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات اختر محمد روڈ شانتی نگر، فقیر محمد روڈ عثمانیہ گلی اور میر احمد خان روڈ کے علاقوں میں راکٹ داغے گئے، جن کے نتیجے میں تین راہگیر معمولی زخمی ہو گئے جبکہ متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔پہلا راکٹ شانتی نگر میں ایک گھر کی چھت پر گرا، جس سے چھت میں سوراخ ہو گیا اور سولر سسٹم تباہ ہو گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسرا راکٹ فقیر محمد روڈ پر ایک گھر کی چھت اور دیواروں سے ٹکرایا جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔تیسرا راکٹ میر احمد خان روڈ پر ایک گھر کی دیوار سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں دیوار گرنے سے قریبی راستے پر موجود تین افراد معمولی زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد پولیس، ایف سی اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔