تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

گوادر اور کیچ میں تین لاشیں برآمد، ڈیرہ بگٹی میں قبائلی رہنما کے بیٹے پر فائرنگ

گوادر اور کیچ میں تین لاشیں برآمد، ڈیرہ بگٹی میں قبائلی رہنما کے بیٹے پر فائرنگ

کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع گوادر اور کیچ میں مختلف واقعات کے دوران تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جبکہ ڈیرہ بگٹی میں ایک قبائلی رہنما کے گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں ان کا بیٹا زخمی ہو گیا۔

پسنی میں دو افراد کی لاشیں برآمد

پولیس کے مطابق ضلع گوادر کے علاقے پسنی میں مکران کوسٹل ہائی وے پر چاربندان کراس کے قریب مقامی افراد کی اطلاع پر دو لاشیں برآمد کی گئیں۔

متوفیان کی شناخت پروفیسر محمد سراج کلانچی اور سردال کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور لاشیں موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

کیچ میں ایک اور لاش ملی

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے دشت خدان سے عطاء اللہ نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ

ادھر ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے شاخ نمبر 2، لنجو سفاری میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک قبائلی رہنما کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق زخمی شخص کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔