تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

سعودی وزارت داخلہ کا بغیر اجازت حج کرنے والوں اور سہولت کاروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

سعودی وزارت داخلہ کا بغیر اجازت حج کرنے والوں اور سہولت کاروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

سعودی وزارت داخلہ نے حج 1447 ہجری کے دوران بغیر اجازت نامے کے عازمینِ حج کو لے جانے والے افراد کے خلاف سخت سزاؤں کا اعلان کر دیا ہے، جن میں ایک لاکھ سعودی ریال تک جرمانہ، قید اور ملک بدری شامل ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے SPA کے مطابق مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر تعینات حج سکیورٹی فورسز نے چار غیر ملکیوں اور تین سعودی شہریوں کو گرفتار کیا، جو 13 ایسے عازمین کو حج کے لیے لے جا رہے تھے جن کے پاس سرکاری حج پرمٹ موجود نہیں تھے۔

وزارت داخلہ کے مطابق موسمی انتظامی کمیٹیوں نے خلاف ورزی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ سعودی ریال تک جرمانے، قید اور سرعام نام ظاہر کرنے جیسی سزائیں عائد کی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بغیر اجازت حج کرنے کی کوشش کرنے والے عازمین کو 20 ہزار سعودی ریال تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ خلاف ورزی میں ملوث غیر ملکی سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کیے جائیں گے اور ان پر 10 سال تک سعودی عرب میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ خلاف ورزی میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ضبطگی کے لیے بھی عدالتی درخواستیں دائر کر دی گئی ہیں۔

وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم افراد سے اپیل کی ہے کہ حج قوانین اور ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ حج سیزن کو محفوظ اور منظم بنایا جا سکے۔