تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

آبنائے ہرمز پر کشیدگی: امریکا کا ایران کو مذاکرات کی دعوت، فوجی کارروائیوں میں اضافے کا دعویٰ

آبنائے ہرمز پر کشیدگی: امریکا کا ایران کو مذاکرات کی دعوت، فوجی کارروائیوں میں اضافے کا دعویٰ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایک عالمی تجارتی گزرگاہ ہے جسے کسی بھی ملک کے مکمل کنٹرول میں نہیں دیا جا سکتا، اور اس صورتحال کے حل کے لیے ایران کو فوری طور پر مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے شروع کیا گیا آپریشن ’’پروجیکٹ فریڈم‘‘ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ہے اور اس کا مقصد کسی ملک کے خلاف جنگ نہیں۔ ان کے مطابق خطے میں تجارتی بحری راستوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ ایران آبنائے ہرمز میں غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے، اور امریکا ایسے اقدامات کو برداشت نہیں کرے گا جو عالمی تجارت کو خطرے میں ڈالیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ایران کی 7 تیز رفتار کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ کشیدگی کے دوران 10 سویلین ملاحوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔ ان کے مطابق امریکی فورسز خطے میں ڈرونز اور مشتبہ کشتیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گی۔مارکو روبیو نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف مبینہ ناکہ بندی اور کارروائیوں کے باعث اسے معاشی نقصان کا سامنا ہے، جبکہ امریکی قیادت چاہتی ہے کہ مسئلے کا حل سفارتی راستے سے نکالا جائے۔انہوں نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں سفارتی کوششوں کے لیے جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ ان کے مطابق موجودہ اقدامات کا مقصد خطے میں استحکام اور عالمی توانائی سپلائی کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔