تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

جنوبی وزیرستان: بازار میں خودکش دھماکہ، 4 بچوں سمیت 14 شہری زخمی

جنوبی وزیرستان: بازار میں خودکش دھماکہ، 4 بچوں سمیت 14 شہری زخمی

پشاور( بلو چستان خبر)جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں بازار میں بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 14 شہری زخمی ہوگئے، جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا کی انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں 8 سالہ بچی بھی شامل ہے اور تمام افراد کا تعلق اسی علاقے سے ہے۔حکام کے مطابق یہ واقعہ 4 مئی کی شام پیش آیا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے حملوں میں شہری جانی نقصان اٹھا چکے ہیں، جن میں بچوں سمیت متعدد افراد متاثر ہوئے تھے۔سیکیورٹی ماہرین کے مطابق ایسے حملوں کا مقصد علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا اور معمولاتِ زندگی کو متاثر کرنا ہوتا ہے، تاہم فورسز کی جانب سے ایسے واقعات کے بعد سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے جاتے ہیں۔