تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

شاہد آفریدی کا مولانا محمد ادریس ترنگزئی کی شہادت پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

شاہد آفریدی کا مولانا محمد ادریس ترنگزئی کی شہادت پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

پشاور( بلو چستان خبر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ممتاز مذہبی شخصیت اور شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس ترنگزئی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ مولانا محمد ادریس ترنگزئی ایک جید عالمِ دین اور علم و تقویٰ کی روشن مثال تھے، جن کی شہادت ایک بڑا سانحہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی علمی و دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جبکہ امید ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر جلد قانون کی گرفت میں آئیں گے۔شاہد آفریدی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔