تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

شہریار میمن کی وفاقی وزراء اور گورنر بلوچستان کے اعزاز میں اعلیٰ سطحی عشائیہ

شہریار میمن کی وفاقی وزراء اور گورنر بلوچستان کے اعزاز میں اعلیٰ سطحی عشائیہ

شہریار میمن کی وفاقی وزراء اور گورنر بلوچستان کے اعزاز میں اعلیٰ سطحی عشائیہ

اسلام آباد: وزیراعظم یوتھ پروگرام (PMYP) میں اوورسیز افیئرز، بزنس اور ٹریڈ لنکیجز کے فوکل پرسن شہریار میمن نے اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں وفاقی و صوبائی وزراء، گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، ارکانِ پارلیمنٹ، سینئر سول و عسکری حکام اور ممتاز کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والی سیاسی، انتظامی اور کاروباری شخصیات نے پاکستان کی معاشی صورتحال، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

شرکاء میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ، سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند، رکن قومی اسمبلی خورشید احمد جونیجو، معروف کاروباری شخصیت و رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر اختیار بیگ، سینئر سیاستدان سردار لطیف کھوسہ، صوبائی وزیر ماہی گیری بلوچستان برکت علی خان رند، اور صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن بلوچستان محمد خان لہڑی شامل تھے۔

تقریب کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کی۔

خطاب کرتے ہوئے شہریار میمن نے کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے جبکہ تجارت اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سپلائی چین نیٹ ورک کا اہم حصہ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اوورسیز پاکستانی غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش ملک ہے اور حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل سہولت اور تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز (SEZs) صنعتی منتقلی اور سرمایہ کاری کے لیے اہم مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ عالمی برادری کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں جبکہ گوادر پورٹ وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کو ملانے والا ایک اہم تجارتی مرکز بن رہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرنے والے مقررین نے پاکستان کے معاشی مستقبل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عالمی معیشت میں ملک کے بڑھتے ہوئے کردار کو سراہا۔