تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

ضلع بارکھان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 7 دہشت گرد ہلاک، 5 جوان شہید

ضلع بارکھان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 7 دہشت گرد ہلاک، 5 جوان شہید

پاکستان آرمی اور فرنٹیئر کور بلوچستان نے 13 مئی 2026 کو بارکھان کے علاقے نوشام میں ایک اہم انسدادِ دہشت گردی آپریشن کے دوران بھارت نواز 'فتنہ الہند' کے سات دہشت گردوں کو جہنم رسید کر دیا۔


فوجی ترجمان کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر علاقے میں کلیرنس آپریشن کا آغاز کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سات دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔


اس آپریشن کے دوران وطن کے پانچ بہادر سپوتوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ شہداء میں میجر توصیف احمد بھٹی (پاکپتن)، نائیک فدا حسین (سکھر)، سپاہی ذاکر حسین (سکردو)، سپاہی سہیل احمد (خانیوال) اور سپاہی محمد ایاز (رحیم یار خان) شامل ہیں۔


سکیورٹی فورسز علاقے میں کسی بھی دوسری مشکوک نقل و حرکت کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عزمِ استحکام کے تحت جاری یہ آپریشن ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔