تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

ریکوڈک معدنی شعبے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، وفاقی وزیر علی پرویز ملک کی چیئرمین بیرک گولڈ سے ملاقات

ریکوڈک معدنی شعبے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، وفاقی وزیر علی پرویز ملک کی چیئرمین بیرک گولڈ سے ملاقات

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک اور بیرک گولڈ کے چیئرمین جان تھارنٹن کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں ریکوڈک کاپر و گولڈ منصوبے کی پیش رفت اور اس کی بروقت تکمیل کے لیے باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔


اقتصادی ترقی اور اسٹریٹجک اہمیت

ملاقات کے دوران جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، وفاقی وزیر نے ریکوڈک کو پاکستان کی برآمدات اور معدنی شعبے کی ترقی کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبہ پاکستانی معدنیات کے شعبے کے لیے ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے۔اس منصوبے سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی اور روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔حکومتِ پاکستان ریکوڈک کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔


بیرک گولڈ کا پختہ عزم

چیئرمین بیرک، جان تھارنٹن نے ریکوڈک منصوبے کی تکمیل کے لیے اپنی کمپنی کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان کی مسلسل معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرک گولڈ اس عالمی معیار کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہی ہے۔