تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

بانی پی ٹی آئی کا نظریہ قید نہیں کیا جا سکتا، سہیل آفریدی

بانی پی ٹی آئی کا نظریہ قید نہیں کیا جا سکتا، سہیل آفریدی

پشاور( بلو چستان خبر) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف بلاوجہ جیل میں ہیں تاہم ان کا نظریہ قید نہیں کیا جا سکتا۔سینیٹر آف ایکسیلنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بینائی 85 فیصد تک متاثر ہو چکی ہے جبکہ انہیں اپنی قانونی ٹیم اور اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت بانی کے نظریے کو عملی شکل دینے کے لیے کام کر رہی ہے اور عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کے مطابق صوبے کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں سے فرسودہ نصاب ختم کیا جا رہا ہے اور نوجوانوں پر سرمایہ کاری حکومت کا بنیادی مشن ہے۔سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں اور افسران کو واضح ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی سفارش قبول نہ کریں۔