*وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کے ایک روزہ دورے پر پہنچیں گے، اہم سکیورٹی اجلاس کی صدارت کریں گے

*وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کے ایک روزہ دورے پر پہنچیں گے، اہم سکیورٹی اجلاس کی صدارت کریں گے

May 19, 2026|ویب ڈیسک

کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف آج (منگل) کو ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔


سرکاری ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں بلوچستان اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوگا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔


اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام اور دیگر متعلقہ افسران شرکت کریں گے۔


ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا جبکہ سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔


دورے کے دوران وزیراعظم کی گورنر بلوچستان اور مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔