تازہ ترین
نوشکی میں تاجروں کے ٹرک نذرِ آتش، بھتہ خوری کے الزامات سامنے آگئے مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: وطن کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ویمن ڈویلپمنٹ کی ژوب اور خاران میں دو ماڈل سیف ہومز کے قیام کی سفارش بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر تاجر برادری اور سیاسی جماعتوں کا احتجاج؛ کئی اضلاع میں جزوی ہڑتال صدر اور وزیراعظم کا بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین بلوچستان میں صحت کے شعبے میں بڑا اقدام، تربت میں جدید ترین اسپتال کا آغاز بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے،ریکٹر اسکیل پر شدت 4.1 ریکارڈ ژوب ڈیجیٹل میڈیا پالیسی یا مقامی صحافت کا جنازہ؟ بلوچستان: پانی کا بحران یا وجود کا بحران؟ نیا گریٹ گیم: امریکہ، چین اور خلیجی ممالک کی توجہ بلوچستان کے قیمتی معدنی ذخائر پر مرکوز بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 14 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید ایشین گیمز 2026: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کے سپرد عالمی کپ فٹ بال 2026 کے ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت، قیمتوں میں نمایاں کمی ملک میں فٹ بال کے مضبوط ڈھانچے کے لیے قومی سطح کا نیا منصوبہ منظور ہاکی کے پنالٹی کارنر کے بے تاج بادشاہ سہیل عباس 51 برس کے ہوگئے ذہنی امراض سے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے: ماہرہ خان
بلوچستان خبر

پاپائے روم کا ایران امریکا کشیدگی پر مذاکرات اور امن کے فروغ پر زور

پاپائے روم کا ایران امریکا کشیدگی پر مذاکرات اور امن کے فروغ پر زور

روم ( مانیٹرنگ ڈیسک)روم میں پاپائے روم لیو چہاردہم نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تنازع بے شمار بے گناہ افراد کی زندگیوں کو متاثر کر رہا ہے، اور اس کا حل صرف بات چیت اور مکالمے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ پوپ نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ جنگ کے بجائے بین الاقوامی قوانین کے احترام اور امن کے فروغ کے لیے کوشش کریں۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پوپ کے بیانات پر تنقید کی گئی تھی، جبکہ پاپائے روم پہلے بھی ایران اور خطے میں فوجی کارروائیوں پر تشویش ظاہر کرتے رہے ہیں۔پوپ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ دنیا کو نفرت اور تقسیم کے بجائے امن اور انسانیت پر مبنی حل تلاش کرنے چاہئیں۔ انہوں نے مہاجرین اور پناہ گزینوں کے ساتھ ناروا سلوک پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں انسانی ہمدردی کے ساتھ برتاؤ کا حق حاصل ہے۔انہوں نے امیر ممالک سے اپیل کی کہ وہ غریب ممالک کی ترقی میں کردار ادا کریں تاکہ لوگ بہتر زندگی کی تلاش میں ہجرت پر مجبور نہ ہوں۔