تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

وزیرِ اعظم کا بارکھان آپریشن کے شہداء کو خراجِ تحسین: قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

وزیرِ اعظم کا بارکھان آپریشن کے شہداء کو خراجِ تحسین: قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے نوشام میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن اور "فتنہ الہند" کے سات دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سراہا ہے۔


شہداء کو خراجِ تحسین

وزیرِ اعظم نے آپریشن کے دوران ارضِ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے پانچ بہادر سپوتوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ شہداء میں میجر توصیف احمد بھٹی، نائیک فدا حسین، سپاہی ذاکر حسین، سپاہی سہیل احمد اور سپاہی محمد ایاز شامل ہیں۔


وزیرِ اعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے ان بہادر شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔


عہدِ وفا کی لازوال مثال

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہداء کی قربانیوں پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے ان عظیم سپوتوں نے دہشت گردوں سے ملک کی حفاظت کے دوران عہدِ وفا کی عظیم مثال قائم کی ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوان ارضِ وطن کی حفاظت کے لیے دن رات مصروفِ عمل ہیں اور وطنِ عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں، مجھ سمیت پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔