مریکی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت انجینئر مقصود علی کمبوہ کو کیلیفورنیا میں “بزنس مین آف دی ایئر” کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ساکرامنٹو میموریل آڈیٹوریم میں اعزاز کی تقریب
یہ تقریب امریکی اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن (SBA) کی جانب سے ساکرامنٹو میموریل آڈیٹوریم میں نیشنل اسمال بزنس ویک کے سلسلے میں منعقد کی گئی، جس میں بااثر رہنماؤں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں لاس اینجلس میں پاکستان کے قونصل جنرل عاصم علی خان، کیلیفورنیا کی اسٹیٹ ٹریژرر فیونا ما، اور SBA کے ڈائریکٹر سمیت متعدد اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
چھوٹے کاروباروں کو بااختیار بنانے کا عزم
SBA نیشنل اسمال بزنس ویک کا مقصد قومی معیشت کی ترقی میں چھوٹے کاروباروں کے اہم کردار کو تسلیم کرنا ہے۔ تقریب کے دوران مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی کمپنیوں اور کاروباری شخصیات کو مختلف کیٹیگریز میں اعزازات سے نوازا گیا۔