تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

پاکستان نے سنگاپور سے پاکستانی اور ایرانی ملاحوں کی وطن واپسی میں تعاون کی درخواست کردی

پاکستان نے سنگاپور سے پاکستانی اور ایرانی ملاحوں کی وطن واپسی میں تعاون کی درخواست کردی

پاکستان نے امریکی حکام کے کنٹرول میں موجود جہازوں پر سوار پاکستانی اور ایرانی ملاحوں کی محفوظ وطن واپسی کے لیے سنگاپور سے تعاون طلب کرلیا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسلام آباد عملے کی واپسی کے لیے متحرک ہے اور اس سلسلے میں سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بالاکرشنن سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ جہازوں کے سنگاپوری حدود کے قریب پہنچنے پر سہولت فراہم کی جاسکے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ اس معاملے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایرانی شہریوں کی پاکستانی سرزمین کے ذریعے ایران واپسی میں بھی سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیر خارجہ کے مطابق زیرِ حراست جہازوں میں مجموعی طور پر 11 پاکستانی اور 20 ایرانی ملاح موجود ہیں۔

پاکستان کی سفارتی کوششیں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب امریکی کنٹرول میں موجود جہازوں پر پھنسے عملے کی فلاح و بہبود اور محفوظ واپسی کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہورہا ہے۔