تازہ ترین
نوشکی میں تاجروں کے ٹرک نذرِ آتش، بھتہ خوری کے الزامات سامنے آگئے مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: وطن کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ویمن ڈویلپمنٹ کی ژوب اور خاران میں دو ماڈل سیف ہومز کے قیام کی سفارش بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر تاجر برادری اور سیاسی جماعتوں کا احتجاج؛ کئی اضلاع میں جزوی ہڑتال صدر اور وزیراعظم کا بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین بلوچستان میں صحت کے شعبے میں بڑا اقدام، تربت میں جدید ترین اسپتال کا آغاز بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے،ریکٹر اسکیل پر شدت 4.1 ریکارڈ ژوب ڈیجیٹل میڈیا پالیسی یا مقامی صحافت کا جنازہ؟ بلوچستان: پانی کا بحران یا وجود کا بحران؟ نیا گریٹ گیم: امریکہ، چین اور خلیجی ممالک کی توجہ بلوچستان کے قیمتی معدنی ذخائر پر مرکوز بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 14 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید ایشین گیمز 2026: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کے سپرد عالمی کپ فٹ بال 2026 کے ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت، قیمتوں میں نمایاں کمی ملک میں فٹ بال کے مضبوط ڈھانچے کے لیے قومی سطح کا نیا منصوبہ منظور ہاکی کے پنالٹی کارنر کے بے تاج بادشاہ سہیل عباس 51 برس کے ہوگئے ذہنی امراض سے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے: ماہرہ خان
بلوچستان خبر

پاکستان نے یو اے ای کو مزید ایک ارب ڈالر واپس کر دیے، مجموعی ادائیگی مکمل

پاکستان نے یو اے ای کو مزید ایک ارب ڈالر واپس کر دیے، مجموعی ادائیگی مکمل

کراچی ( کامرس ڈیسک) اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو ڈپازٹس کی مد میں مزید ایک ارب ڈالر واپس کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کی گئی، جس کے بعد گزشتہ ہفتے کی 2.45 ارب ڈالر ادائیگی سمیت یو اے ای کو مجموعی طور پر 3.45 ارب ڈالر کی واپسی مکمل ہو گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بروقت ادائیگی مالی نظم و ضبط اور ذمہ دارانہ معاشی پالیسیوں کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ادارے کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں دونوں کے ذخائر میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ مجموعی ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ ہوا، جبکہ سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی آمد بھی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ آئندہ ہفتے کے اعداد و شمار میں یو اے ای کی حالیہ ادائیگی بھی شامل کی جائے گی۔