تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

بلوچستان کی جامعات کے لیے 76 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری

بلوچستان کی جامعات کے لیے 76 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری

کوئٹہ( بلو چستان خبر)حکومت بلوچستان نے سرکاری جامعات کے اساتذہ، ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے 76 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیے ہیں۔محکمہ خزانہ کے مطابق اپریل اور مئی 2026 کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے مجموعی طور پر 769,479,937 روپے جاری کیے گئے ہیں، جو صوبے کی مختلف پبلک سیکٹر جامعات اور ان کے سب کیمپسز کو فراہم کیے جائیں گے۔دستاویزات کے مطابق جامعہ بلوچستان کے لیے تقریباً 24 کروڑ 96 لاکھ روپے، بیوٹمز کے لیے 13 کروڑ 93 لاکھ روپے، سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے لیے 12 کروڑ 71 لاکھ روپے جبکہ لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز کے لیے 6 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔اسی طرح یونیورسٹی آف تربت، لورالائی، میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی، گوادر، بولان یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز، یونیورسٹی آف مکران پنجگور اور دیگر تعلیمی اداروں کو بھی فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔محکمہ خزانہ نے ہدایت کی ہے کہ جاری کردہ فنڈز کی ادائیگی مالیاتی قواعد و ضوابط اور گرانٹ ان ایڈ رولز 2022 کے مطابق مکمل کی جائے، بصورت دیگر متعلقہ ادارے ذمہ دار ہوں گے۔