تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

اورکزئی میں طوفانی بارشیں، سیلابی ریلوں سے درجنوں دکانیں اور مکانات متاثر

اورکزئی میں طوفانی بارشیں، سیلابی ریلوں سے درجنوں دکانیں اور مکانات متاثر

پشاور( بلو چستان خبر) خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں حالیہ بارشوں کے دوران شدید تباہی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں مشتی میلہ کے مقام پر موسلادھار بارش کے بعد آنے والے سیلابی ریلوں نے درجنوں دکانوں اور رہائشی مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔سیلابی پانی کے باعث متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی بہاؤ کی زد میں آ گئیں، جبکہ کئی علاقے شدید متاثر ہوئے۔دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی صبح کے وقت بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، دیر بالائی و زیریں، باجوڑ، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ اور کوہستان سمیت مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔اسی طرح تورغر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، خیبر، مہمند، کرم، اورکزئی اور وزیرستان کے علاقوں میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، چترال، سوات، دیر اور کوہستان سمیت مختلف اضلاع میں کہیں کہیں بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ میدانی علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں بھی چلیں۔ پشاور میں ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار 37 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق چراٹ میں 18 ملی میٹر، کالام 11، چترال 9، پشاور میں 4 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔