تازہ ترین
نوشکی میں تاجروں کے ٹرک نذرِ آتش، بھتہ خوری کے الزامات سامنے آگئے مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: وطن کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ویمن ڈویلپمنٹ کی ژوب اور خاران میں دو ماڈل سیف ہومز کے قیام کی سفارش بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر تاجر برادری اور سیاسی جماعتوں کا احتجاج؛ کئی اضلاع میں جزوی ہڑتال صدر اور وزیراعظم کا بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین بلوچستان میں صحت کے شعبے میں بڑا اقدام، تربت میں جدید ترین اسپتال کا آغاز بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے،ریکٹر اسکیل پر شدت 4.1 ریکارڈ ژوب ڈیجیٹل میڈیا پالیسی یا مقامی صحافت کا جنازہ؟ بلوچستان: پانی کا بحران یا وجود کا بحران؟ نیا گریٹ گیم: امریکہ، چین اور خلیجی ممالک کی توجہ بلوچستان کے قیمتی معدنی ذخائر پر مرکوز بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 14 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید ایشین گیمز 2026: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کے سپرد عالمی کپ فٹ بال 2026 کے ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت، قیمتوں میں نمایاں کمی ملک میں فٹ بال کے مضبوط ڈھانچے کے لیے قومی سطح کا نیا منصوبہ منظور ہاکی کے پنالٹی کارنر کے بے تاج بادشاہ سہیل عباس 51 برس کے ہوگئے ذہنی امراض سے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے: ماہرہ خان
بلوچستان خبر

آئندہ سرکاری استعمال کے لیے صرف برقی بسیں اور موٹر سائیکلیں خریدی جائیں: وزیراعظم

آئندہ سرکاری استعمال کے لیے صرف برقی بسیں اور موٹر سائیکلیں خریدی جائیں: وزیراعظم

اسلام آباد( بلو چستان خبر) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی کے تحفظ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی توانائی ضروریات، بچت اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ توانائی کا تحفظ اب قومی منصوبہ بندی کا ایک اہم جز بن چکا ہے اور موجودہ علاقائی صورتحال کے باوجود بروقت اقدامات کے باعث ملک کو کسی بڑے بحران کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔انہوں نے ہدایت کی کہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خام تیل کے تزویراتی ذخائر کے قیام پر کام تیز کیا جائے تاکہ ہنگامی حالات میں توانائی کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔اجلاس میں توانائی کی بچت اور پائیدار ترقی کے لیے ماحول دوست برقی ذرائع آمد و رفت کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ آئندہ سرکاری استعمال کے لیے صرف برقی بسیں اور موٹر سائیکلیں خریدی جائیں اور برقی چارجنگ مراکز کے قیام کو تیز کیا جائے۔مزید برآں شمسی توانائی سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی کو محفوظ بنانے کے لیے بیٹری ذخیرہ کاری کو آسان بنانے اور مقامی سطح پر معیاری بیٹریوں کی تیاری کی حوصلہ افزائی کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ قومی سطح پر توانائی کی صورتحال کا روزانہ جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں اور گیس و تیل کی مقامی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔گرڈ سطح پر بیٹری ذخیرہ کاری کے دو تجرباتی منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ گھریلو سطح پر شمسی توانائی استعمال کرنے والوں کو بھی بیٹری نظام اپنانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔اجلاس میں وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور توانائی کے شعبے میں جاری اقدامات اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔