تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس، ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس، ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد ( کامرس ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں ترقیاتی ترجیحات اور اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران حکومت نے بنیادی ڈھانچے کی بہتری، اقتصادی استحکام اور علاقائی ترقی کو اپنی ترجیحات قرار دیا۔ مختلف اہم منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔اجلاس میں ریلوے کے بڑے منصوبے، ڈرائی پورٹس کی بہتری، کوئلے کے ذریعے توانائی کے منصوبے، آبپاشی نظام کی اصلاح اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی جیسے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔اس کے علاوہ صحت کے شعبے اور بڑے ڈیم منصوبوں سے متعلق انتظامی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ ملک میں ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔