تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

نیب بلوچستان کا کوئٹہ کالج میں کرپشن کے خلاف آگاہی سیمینار

نیب بلوچستان کا کوئٹہ کالج میں کرپشن کے خلاف آگاہی سیمینار

نیب بلوچستان کا کوئٹہ کالج میں کرپشن کے خلاف آگاہی سیمینار

کوئٹہ: قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان نے تعمیرِ نو پبلک کالج کوئٹہ میں “نیب کے فرائض اور کرپشن کے خاتمے میں طلبہ کا کردار” کے عنوان سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔

سیمینار کا مقصد نوجوانوں میں کرپشن کے نقصانات، شفافیت، دیانتداری اور احتساب کی اہمیت سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور ایک شفاف معاشرے کے قیام میں طلبہ اور تعلیمی اداروں کا کردار انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ احتساب اور دیانتداری کے فروغ میں فعال کردار ادا کریں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

شرکاء نے نیب بلوچستان کی آگاہی مہمات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی انسدادِ کرپشن اقدامات میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

سیمینار کے اختتام پر شیلڈ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جبکہ احتساب اور دیانتداری کا پیغام عام کرنے کے لیے آگاہی واک بھی کی گئی، جس میں نیب حکام، کالج انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔