تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

مون سون 2026: این ڈی ایم اے کا ہنگامی کانفرنس کا انعقاد، شدید بارشوں، ہیٹ ویو اور سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کیلئے 'ہائی الرٹ' جاری

مون سون 2026: این ڈی ایم اے کا ہنگامی کانفرنس کا انعقاد، شدید بارشوں، ہیٹ ویو اور سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کیلئے 'ہائی الرٹ' جاری

الرٹ' جاری

اسلام آباد: قومی و عسکری قیادت کی خصوصی ہدایات پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹرز میں 'قومی مون سون کانفرنس' کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد جون تا ستمبر 2026 کے دوران متوقع غیر متوازن بارشوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو حتمی شکل دینا تھا۔


این ای او سی کی پیش گوئی: غیر متوازن مون سون

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے ابتدائی وارننگ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شدید بارشوں، مغربی ہواؤں اور گلیشیئرز پگھلنے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب کا خطرہ ہے۔مون سون کی آمد کے باوجود درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے اور شدید ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔

مجموعی طور پر ملک میں بارشوں کا پیٹرن غیر متوازن رہنے کا امکان ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کی ہدایات

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ حساس علاقوں میں پیشگی انخلا اور ریلیف کیمپس کی منصوبہ بندی مکمل کی جائے۔

مقامی فلاحی اداروں، رضاکاروں اور سول سوسائٹی کو ضلعی سطح پر فعال کیا جائے۔سیاحوں کی حفاظت اور اہم انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے الرٹس کو یقینی بنایا جائے۔

مشترکہ قومی حکمت عملی

کانفرنس میں پی ڈی ایم ایز ، مسلح افواج، این ایچ اے، واپڈا اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تمام اداروں نے ریسکیو آلات، مشینری اور ریلیف اسٹاک کی دستیابی یقینی بنانے اور مربوط قومی حکمت عملی کے تحت تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔