اسلام آباد( بلو چستان خبر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی سفیر نیٹلی بیکر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے دور کے انعقاد کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔محسن نقوی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے کشیدگی میں کمی کی جانب مثبت پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تنازع کے دیرپا حل کے لیے سفارتی رابطوں کا تسلسل نہایت ضروری ہے اور امید ظاہر کی کہ تمام فریقین پرامن حل کو ترجیح دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اس مسئلے کے حل کے لیے ہر سطح پر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں جبکہ ایران کی جانب سے بھی مثبت پیش رفت کی توقع ہے۔اس موقع پر امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے خطے میں امن کے قیام اور تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور سفارتی کوششوں کو اہم قرار دیا۔
محسن نقوی اور امریکی سفیر کی اہم ملاقات،خطے میں امن و استحکام کیلئے سفارتی کوششوں پرتبادلہ خیال
3 دن قبل