تازہ ترین
نوشکی میں تاجروں کے ٹرک نذرِ آتش، بھتہ خوری کے الزامات سامنے آگئے مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: وطن کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ویمن ڈویلپمنٹ کی ژوب اور خاران میں دو ماڈل سیف ہومز کے قیام کی سفارش بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر تاجر برادری اور سیاسی جماعتوں کا احتجاج؛ کئی اضلاع میں جزوی ہڑتال صدر اور وزیراعظم کا بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین بلوچستان میں صحت کے شعبے میں بڑا اقدام، تربت میں جدید ترین اسپتال کا آغاز بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے،ریکٹر اسکیل پر شدت 4.1 ریکارڈ ژوب ڈیجیٹل میڈیا پالیسی یا مقامی صحافت کا جنازہ؟ بلوچستان: پانی کا بحران یا وجود کا بحران؟ نیا گریٹ گیم: امریکہ، چین اور خلیجی ممالک کی توجہ بلوچستان کے قیمتی معدنی ذخائر پر مرکوز بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 14 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید ایشین گیمز 2026: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کے سپرد عالمی کپ فٹ بال 2026 کے ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت، قیمتوں میں نمایاں کمی ملک میں فٹ بال کے مضبوط ڈھانچے کے لیے قومی سطح کا نیا منصوبہ منظور ہاکی کے پنالٹی کارنر کے بے تاج بادشاہ سہیل عباس 51 برس کے ہوگئے ذہنی امراض سے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے: ماہرہ خان
بلوچستان خبر

سولر لائسنسنگ پر غلط فہمیاں، نیپرا نے وضاحت جاری کر دی

سولر لائسنسنگ پر غلط فہمیاں، نیپرا نے وضاحت جاری کر دی

 لاہور( کامرس ڈیسک)قومی توانائی ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سولر لائسنسنگ سے متعلق پھیلنے والی غلط معلومات کی تردید کرتے ہوئے صورتحال واضح کر دی ہے۔نیپرا حکام کے مطابق تمام آن گرڈ سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے متعلقہ منظوری کا عمل ضروری ہے، تاہم 25 کلو واٹ سے کم صلاحیت والے کنکشنز کی منظوری پہلے سے ہی تقسیم کار کمپنیوں کے دائرہ اختیار میں ہے۔حکام نے واضح کیا کہ آف گرڈ سولر سسٹمز کا نیپرا کی منظوری کے نظام سے کوئی تعلق نہیں۔ اس سے قبل 25 کلو واٹ سے زائد کنکشنز کی منظوری نیپرا کے ذمے تھی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ آن گرڈ سولر کنکشن کے لیے صرف ایک بار فی کلو واٹ فیس وصول کی جاتی ہے اور سولر صارفین پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔