تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

مکہ مکرمہ: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سعودی عرب پہنچ گئ

مکہ مکرمہ: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سعودی عرب پہنچ گئ

مکہ مکرمہ: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں انہوں نے پاکستانی حجاج کرام کی سہولیات اور حج انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے عزیزیہ میں قائم پاکستان حج مشن کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وفاقی وزیر کو ڈی جی حج عبدالوھاب سومرو، چیف کوآرڈینیٹر مکہ ڈاکٹر مرزا علی محسود، کوآرڈینیٹر مکہ ذوالفقار خان اور ڈائریکٹر مکہ عارف راؤ نے حج انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ ڈائریکٹر حج مدینہ زاہد سہیل اور کوآرڈینیٹر مدینہ کاشف حسین نے زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق پاکستانی حجاج کرام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت ایک مقدس ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے حج انتظامات پر سعودی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے پاکستانی حج مشن کو ہدایت کی کہ شکایات کے ازالے کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ حجاج کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

سیکریٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا نے کہا کہ آئندہ برسوں میں بھی اعلیٰ معیار کے حج انتظامات کو برقرار رکھنے کے لیے منصوبہ بندی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

ڈی جی حج عبدالوھاب سومرو نے بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان حج مشن اس وقت تقریباً ایک لاکھ 19 ہزار سرکاری حجاج کرام کی میزبانی کر رہا ہے۔ حجاج کی رہائش کے لیے مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں عزیزیہ، حی النسیم اور بطحاء قریش میں 273 رہائشی عمارتیں حاصل کی گئی ہیں۔