تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر جوش و خروش اور شاندار تقریب

معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر جوش و خروش اور شاندار تقریب

قصور: معرکہ حق اور آپریشن بیان المرصوص میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر گنڈا سنگھ بارڈر پر ایک پُوقار اور پرجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ہزاروں شہریوں نے قومی جذبے کے ساتھ شرکت کر کے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔


عوامی سمندر اور قومی نعرے

تقریب میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد، بشمول طلبہ، اساتذہ، وکلاء اور سرکاری ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے سبز ہلالی پرچم تھامے ہوئے پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے، جس سے سرحد کی فضا گونج اٹھی۔


عسکری قیادت پر فخر کا اظہار

تقریب میں موجود شہریوں کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف معرکہ حق میں حاصل ہونے والی کامیابی کو دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی۔ شرکاء نے پنجاب رینجرز کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم اپنی عسکری قیادت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان کو اقوامِ عالم میں جو اہم مقام حاصل ہے، وہ ہماری مسلح افواج کی قربانیوں اور بہترین حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے۔


معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر عوام کا یہ تروتازہ جوش و جذبہ پاک فوج اور عوام کے درمیان غیر متزلزل بندھن کی عکاسی کرتا ہے۔