میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر
Sep 5, 2026|ویب ڈیسک
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے میجر جنرل فیصل نصیر، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، تمغۂ بسالت و بار، کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کا نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے 4 ستمبر 2026ء کو جاری اعلامیے کے مطابق یہ تعیناتی نیکٹا ایکٹ 2013ء کی دفعہ 9(1) کے تحت ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تین سال کے لیے کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور مزید احکامات تک جاری رہے گی