کویت ( مانیٹرنگ ڈیسک)کویت نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث بند کی گئی اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہے۔کویتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل حمود مبارک کے مطابق کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی فضائی حدود بحال کر دی گئی ہے، جو 28 فروری سے خطے کی صورتحال کے پیش نظر عارضی طور پر بند تھی۔انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ مرحلہ وار منصوبے کے تحت کیا گیا ہے، جس کے ذریعے فضائی آپریشنز کو بتدریج معمول پر لایا جا رہا ہے تاکہ مکمل طور پر ایئرپورٹ سرگرمیاں بحال ہو سکیں۔
کویت نے بند فضائی حدود دوبارہ کھول دی، پروازیں مرحلہ وار بحال
2 دن قبل