اسلام آباد ( بلو چستان خبر) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مولانا ادریس کی شہادت پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔دونوں رہنماؤں نے خیبرپختونخوا کے صوبائی حقوق اور درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور مختلف امور پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔بعد ازاں مولانا فضل الرحمان کی جانب سے وزیراعلیٰ کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، امن و امان اور صوبائی امور پر گفتگو
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان