آئی ایس پی آر کا نیشنل سکیورٹی اور اسٹریٹجک لیڈرشپ ورکشاپ 2026 کا انعقاد

آئی ایس پی آر کا نیشنل سکیورٹی اور اسٹریٹجک لیڈرشپ ورکشاپ 2026 کا انعقاد

May 21, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو قومی اسٹریٹجک پالیسی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے “نیشنل سکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک لیڈرشپ ورکشاپ 2026” کا انعقاد کیا ہے۔

اس اعلیٰ سطحی ورکشاپ میں پاکستان بھر کی 200 سے زائد سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز، ڈینز، رجسٹرارز اور سینئر فیکلٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

ورکشاپ کا مقصد تعلیمی شعبے اور قومی سلامتی سے متعلق اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا اور قیادت کی صلاحیتوں کو جدید تقاضوں کے مطابق فروغ دینا بتایا گیا۔

تقریب کے دوران ایک اہم سیشن سے الغزالی یونیورسٹی کے وائس چانسلر مفتی عبد الرحیم نے خطاب کیا۔ انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں مختلف قومی اور سماجی موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں اخلاقی اور نظریاتی تناظر میں پیش کیا۔