تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

ایران کا امریکا پر جنگی اخراجات چھپانے کا الزام

ایران کا امریکا پر جنگی اخراجات چھپانے کا الزام

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا پر جنگی اخراجات کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون جنگ کی اصل لاگت کو کم ظاہر کر رہا ہے۔ان کے مطابق 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں کے تحت لڑی گئی، اس کی اصل لاگت اب تک تقریباً 100 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جو سرکاری دعوؤں سے چار گنا زیادہ ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے مزید دعویٰ کیا کہ جنگ کے بالواسطہ اخراجات اس سے بھی زیادہ ہیں اور اس کا بوجھ براہ راست امریکی عوام پر پڑ رہا ہے، جبکہ ہر گھرانے پر ماہانہ تقریباً 500 ڈالر اضافی اخراجات کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔انہوں نے اسرائیل کو ترجیح دینے کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی حکمت عملی ہمیشہ امریکا کو نقصان پہنچاتی ہے۔ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان اس نوعیت کے بیانات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں اور عالمی سطح پر نئی بحث کو جنم دے سکتے ہیں۔