تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

خضدار: بلوچستان سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ انٹرنیشنل (BSDI) فیز ون کے تحت نال اور گردونواح میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

خضدار: بلوچستان سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ انٹرنیشنل (BSDI) فیز ون کے تحت نال اور گردونواح میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

خضدار: بلوچستان سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ انٹرنیشنل (BSDI) فیز ون کے تحت نال اور گردونواح میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کی خصوصی نگرانی میں جاری ان منصوبوں کو عوامی حلقوں کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

علاقے کی تاریخ میں پہلی بار اہم ترقیاتی منصوبوں کی براہِ راست نگرانی ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے کی جا رہی ہے، جس کے باعث نہ صرف شفافیت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ تعمیراتی معیار اور رفتار بھی بہتر ہوئی ہے۔

ترقیاتی منصوبوں میں مختلف اہم شعبوں پر توجہ دی جا رہی ہے، جن میں سڑکوں کی تعمیر، صاف پانی کی فراہمی، تعلیم، صحت اور بنیادی شہری سہولیات شامل ہیں۔

کلی دال رحمت میں بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیر جاری ہے تاکہ علاقے میں آمدورفت بہتر بنائی جا سکے، جبکہ بیزن پور اور ملحقہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔

حکام کے مطابق تکنیکی ٹیمیں اور متعلقہ محکموں کے افسران مسلسل سائٹس کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جا سکیں۔

مقامی سماجی و سیاسی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار کی فعال حکمرانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی سے طویل عرصے سے تعطل کا شکار ترقیاتی کام دوبارہ فعال ہوئے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے امید ظاہر کی کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کو دیرینہ مسائل سے نجات ملے گی اور علاقے میں معاشی و سماجی بہتری آئے گی۔